پھگواڑا، 22 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گزشتہ ماہ جموں سے شروع ہوئی 95 دن کے اپنی ملک گیر دورے کے تحت بی جے پی صدر امت شاہ اگلے ماہ دو دن کے دورے پر پنجاب آئیں گے۔مرکزی وزیر اور بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے صدر وجے سامپلا کے مطابق شاہ 28 اور 29 جون کو پنجاب میں رہیں گے۔سامپلا نے کہا کہ شاہ امرتسر اور جالندھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔تاہم، ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹریوں کی ایک میٹنگ میں مقامات کے نام طے کئے جائیں گے۔ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو عوامی سطح پر مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت شاہ ملک گیر دورے پر نکلے ہیں۔